حسین امیر عبداللہیان

جوہری معاہدے کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا، ایرانی وزیر خارجہ

پاک صحافت ایران کے وزیر خارجہ نے امریکا اور تین یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے نہیں رہیں گے۔

پیر کو الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی قانون ساز جوہری مذاکرات کے حوالے سے کچھ حدود طے کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جوہری مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔

جوہری معاہدے کے فریقین کے درمیان اپریل 2021 میں ویانا میں بات چیت کا آغاز ہوا تھا تاکہ امریکہ اس معاہدے میں واپس آجائے اور ایران کے خلاف اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کو ختم کرے۔

لیکن اگست 2022 کے مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے جب واشنگٹن نے دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہ ہونے کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا اور اصرار کیا کہ ایران پر سے تمام پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی۔

تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے