ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

ایرانی صدر پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔

پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

منگل کو ہی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے