اسحاق ڈار

وزیرخزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر بات چیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریوڈیگلیش کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی قائم مقام کمشنر کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام بحالی پر بھی بات چیت کی۔ برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔

اینڈریو ڈیگلیش نے پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے