غزہ مارچ

کراچی میں بچوں کا غزہ مارچ، لاکھوں طلبہ شریک، لبیک یا اقصی کے نعرے

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے تحت بچوں کے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں طلبہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران لبیک یا اقصی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پرکراچی کے بچوں کا غزہ مارچ منعقد کیا گیا، جس میں تاحدِ نگاہ دور تک طلبہ و طالبات کے سر ہی سرنظر آرہے تھے۔

مارچ میں شہر بھر سے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ وطالبا ت نے لیبک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے اورمظلوم بچوں سے بھرپور اظہار یکجہتی اور اسرائیل و امریکا کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک اللہم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور بچوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

مارچ میں لاکھوں طلبہ و طالبات کی شرکت اور دوپہر میں سخت موسم کے باوجود مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا۔ شاہراہ قائدین پر دونوں اطراف میں مارچ کے شرکا موجود تھے۔ ایک ٹریک طلبہ اور دوسرا ٹریک طالبات کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا کے نمائندوں نے کراچی کے بچوں کا غزہ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد مارچ قرار دیا۔ مارچ میں شاہراہ قائدین پر طلبہ و طالبات جوق در جوق امڈ آئے اور پوری شاہراہ لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے کتبوں و ماتھے پر بندھی پٹیوں،فلسطین کے جھنڈو ں اورمخصوص رومالوں کی بہار کا منظر پیش کررہی تھی۔

طلبہ و طالبات شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں،ویگنوں ودیگر گاڑیوں پرشاہراہ قائدین پہنچے۔شاہراہ قائدین پر سڑک کے دونوں طرف طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے