کراچی سیکیورٹی

کراچی: شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی(پاک صحافت)  محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کراچی میں دہشت گردی کے ایک بہت بڑے منصوبے کو ناکام بنا  دیا ہے،  خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے کم از کم ایک شدت پسند کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے انسپکٹر جنرل عمر شاہد حامد نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں نے مقابلے میں اسٹن گرنیڈ کا بھی استعمال کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک دہشت گرد ہلاک اور پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کچھ بیرونی قوتوں کاہاتھ ہے: وزیر خاجہ

گرفتار شدت پسندوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہے جن کے ٹھکانے سے بارود سے بھرا رکشہ ملا ہے جس خودکش حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کیے گئے۔

آج دوپہر تین بجے سی ٹی ڈی آئی جی آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر بھی موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو گرفتار کیا تھا۔

عمر شاہد حامد نے بتایا تھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کا گرفتار طالبعلم شام میں داعش کے دہشت گردوں کے اہلخانہ کو رقم بھیجنے میں ملوث تھا، محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق عمر بن خالد حیدرآباد میں موجود اپنے ساتھی ضیا کو رقم بھیجتا تھا جو اسے ڈالرز میں منتقل کر کے شام بھیجتے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کاؤنٹر ٹیراریزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد کراچی میں پیسہ جمع کر کے بٹ کوائن میں منتقل کرکے شام میں داعش کے مرکز کو بھیج رہے تھے اور پولیس 17 دسمبر 2020 کو کارروائی کر کے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر چیزیں قبضے میں لے لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے