آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملکی تعمیر و ترقی پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوئی۔ آرمی چیف

پشاور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دورہ پشاور میں آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور امن و استحکام کیلئے فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سب ہمارے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ممکن ہوا ہے کیونکہ شہدا کی قربانیوں کے بغیر معاشی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔ سابقہ فاٹا کے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی ہوئی۔ انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے