پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کچھ بیرونی قوتوں کاہاتھ ہے

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کچھ بیرونی قوتوں کاہاتھ ہے: وزیر خاجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ کچھ بیرونی قوتیں ایسی ہیں جو افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے  پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔

پیر کو پی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست کے حوالہ سے اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے،وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہیں، وہ درست کہہ رہے ہیں کہ ان کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا پائدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے: جاویدقصوری

انہوں نے کہا کہ 14 نومبر 2020 کو  ہم نے  دنیا کے سامنے جو  ڈوزئیر  رکھا اس میں ان قوتوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی ہیں۔کچھ بیرونی قوتیں ایسی ہیں جو افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کر دی ہے ،ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے ہندوستان کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے ۔افغان امن عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جبکہ مشرقی سرحد پر بار بار لائن  آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوسٹس کو، جوانوں کو اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے،جوقوتیں ان حالات میں ملک میں انتشارپھیلارہی ہیں وہ پاکستان کےمفادت کاتحفظ نہیں کررہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مظفرآباد میں کھڑے ہو کر جلسوں میں یہ کہنا کہ کشمیر کا سودا کر دیا گیا ہے ،یہ کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے،پاکستان میں انتشار پھیلانےکافائدہ بھارت کو ہوگا،پی ڈی ایم پاکستان کےمفادات کوسامنے رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے