ڈیم فنڈز، سپریم کورٹ کے اختیار کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈ جمع ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز پر اعتراض ہوتا تو اسٹیٹ بینک کو ہوتا، اسٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکاؤنٹ ہی نہ کھلتا۔

واض رہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھے کرے۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے