بلاول بھٹو

عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا،بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطےکی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں گزشتہ روز سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے