نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نے ذاتی خرچ پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وال آف شیم بنانے پر جتنا خرچہ آئے گاتمام خرچہ وہ ذاتی طور پر خود برداشت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے احتجاج میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وال آف شیم ریڈیو پاکستان سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا فیروز جمال شاہ نےمزید کہا ہے کہ وال آف شیم پر تمام شرپسندوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ انہوں  نے یہ بھی کہا ہے کہ وال بنانے پر آنے والے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے