جاوید لطیف

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کی سہولت کاری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ضروری ہے۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کی سہولت کاری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا، الیکشن ہی قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک مسائل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، موجودہ حکومت معاشی حالات معمول پر لانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ نواز شریف پر ایک دمڑی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عدل کا ترازو کسی جانب جھکنا نہیں چاہیے، انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حامد خان کا کہنا ہے 2017ء میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ پہلے ہی لکھا جا چکا تھا، عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس معاملے کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، 5 کا ٹولہ پاکستان کی معاشی اور جمہوری اقدار کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے