اکشے کمار

اکشے کے پاس 350 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں ہیں، اہلیہ

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار اکشے کمار کے پاس 250 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں ہیں، اس بات کا انشکاف ان کی اہلیہ ٹوئنکل نے ایک سوال کے جواب میں کیا۔دوسری جانب سے اکشے کمار نے اپنی اہلیہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ حقیقت ہے اہلیہ ٹوئنکل انہیں فیشن کے حوالے سے مشورے دیتی ،متاثر کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ اکشے کے پاس 350 سے زیادہ جوتوں کی جوڑیاں موجود ہیں۔ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا ہے کہ اکشے کی الماریاں ان کے جوتوں سے بھری ہوئی ہیں اور ایک پورا کمرہ اس کیلئے وقف ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید بتایا کہ 11 افراد پر مبنی سٹاف انہیں یہ جوتے تیار کرکے دینے میں مدد کرتا ہے۔ واضح کہ بالی ووڈ کی اس فلمی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے، دونوں کی شادی کو بیس برس گزر چکے ہیں لیکن یہ دونوں آپس چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اہلیہ ٹوئنکل انہیں فیشن کے حوالے سے مشورے دیتی رہتی ہیں اور متاثر بھی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے