خواجہ آصف

خواجہ آصف کی یوم عاشور کے جلوس میں شرکت، خصوصی پیغام جاری

سیالکوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں مرکزی جلوس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور یوم عاشور کا پیغام سنایا، خواجہ آصف نے کہا کہ چودہ سو سال سے زائد عرصہ گزر گیا یہ دن ہر سال آتا ہے جس پر پوری امت آل رسول کی قربانی کو یاد کرتی ہے، امت مسلمہ سوگ مناتی ہے اور عزاداری بھی کرتی ہے،  انسانی تاریخ میں اس سے بڑی قربانی نہیں ملتی۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے جاری پیغام میں مزید کہاکہ کربلا میں جو روایت قائم ہوئی اس کا ذکر تو کرتے ہیں لیکن اس پہ عملدرآمد نہیں ہو رہا، ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جن مقاصد کے لیے آل رسول نے قربانی دی مسلم اُمّہ آج بھی ان مقاصد سے دور ہے،  چودہ سو سال بعد بھی امت ان مقاصد کو حاصل نہیں کرسکی۔ مراکش سے لے کر ملائشیا اور انڈونیشیا تک ڈیڑ ھ ارب مسلمانوں کے لیے سوچ کا مقام ہے کیا ہم نے مقاصد پا لیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ کربلا کے مقاصد سے ہم صرف دور ہی نہیں بلکہ ان مقاصد کے حصول کے لئے کبھی تگودو بھی نہیں کی،  چاہے عام آدمی ہو یا حکمران اشرافیہ ہوں ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے لگے ہیں۔ سنت آل رسول کی پاسداری نہ کرنا اس بات کی گواہی کہ آج مسلمانوں کی حالت بدتر ہے،  یوم عاشور آج اس بات کی تجدید کا دن ہے کہ کن مقاصد کے لیے قربانی دی گئی جو ہم پر فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے