شہباز شریف

مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بےحسی بھی تاریخ کےتمام ریکارڈتوڑگئی، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے، بلند وبانگ دعوؤں کے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پارٹی ارکان پارلیمان، ٹکٹ ہولڈرزاوربلدیاتی نمائندگان نے لاہورمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ملک میں موجودہ معاشی صورت حال پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ حکومت نے کم آمدن اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینےکی اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں، نااہلی اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے