جاوید لطیف

عمران خان کو دوبارہ لانے کے لیے سہولت کاری ہو رہی ہے، جاوید لطیف

لاہور  (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ لانے کے لیے سہولت کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا قوم کی یہ خواہش نہیں ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں؟ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے اور مضبوطی سے کھڑا ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وکلاء کنونشن میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللّٰہ نے انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور آصف سعید کھوسہ اس حوالے سے کیوں نہیں بولتے؟ کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہو چکے ہیں یا ان میں بیٹھے لوگ کمپرومائز ہو چکے ہیں؟

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ  کچے کے علاقے میں آپ راکٹ لانچر کا مقابلہ کرو اور پیٹرول بم کا مقابلہ نہ کر سکو، حکومتِ وقت کوئی بھی ہو یہ اس کی ذمے داری نہیں، یہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صنعتی ترقی، سی پیک اور امن لانا نوازشریف کے کام ہیں، کیا آئین اور قانون کا اطلاق صرف 90 دن کے الیکشن میں ہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے