معروف اداکار علی رحمٰن خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ خیال رہے کہ علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق شو کے دوران میزبان فہد مصطفٰی نے سوال پوچھا کہ’ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟‘ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے ابھی تک زندگی میں شادی کرنے کا موقع نہیں ملا یا یوں سمجھ لیں کہ ابھی کوئی ایسی لڑکی ہی نہیں ملی جس سے شادی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ فہد مصطفٰی کو یہ بات سن کر بہت حیرانی ہوئی، جس پر علی رحمٰن خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل، میں زندگی میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بہت سوچتا ہوں اور پریشان بھی ہوجاتا ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے کہ میں کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہوں، سیٹ پر بھی اگر وقت پر کھانا نہ ملے تو پہلے میں شور مچاتا ہوں پھر خود ہی کھانا آرڈر کرلیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے