کامران ٹیسوری

کامران خان ٹیسوری نے’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023‘ دستخط کئے بغیر لوٹا دیا

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023‘ دستخط کئے بغیر لوٹا دیا۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ نے آئین پاکستان کے سیکشن 116(2)(b) کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023 دستخط کئے بغیر واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بل کے سیکشن 14(1) کے تحت دیگر جامعات کے برعکس میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا پروچانسلر بنایا گیا ہے، سیکشن 14(2) کے تحت وہ چانسلر کی غیر موجودگی میں اس کے اختیارات استعمال کرے گا اور فرائض سرانجام دے گا۔ گورنر سندھ کے مطابق سندھ کی دیگر جامعات میں پروچانسلر، وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو کالجوں کے الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن 6(vii) پر بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہیں یونیورسٹی میں پروچانسلر کے کردار کو دیگر جامعات کے مطابق کرنے اور الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر نظرثانی کرنے کے لئے میں یہ بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے