انوار الحق کاکڑ

پاکستان کا امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  پاکستان کا امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی حکومت کی مدت کی عدم تکمیل غیر جمہوری نہیں، گزشتہ15 سال میں 3 منتخب پارلیمان نے اپنی مدت مکمل کی، جمہوریت میں حکومت پارلیمنٹ اور آئین کے ذریعے ہی تبدیل ہوتی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان میں مسئلہ زیادہ اخراجات اور کم وسائل ہیں۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستان کے عوام میں بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی امریکا، یورپ یا کہیں بھی جاتا ہے تو یہ صرف چیلنج نہیں ایک موقع بھی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہی لوگ ہیں جن کی ترسیلات زر سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے، یہ لوگ دیگر ممالک میں اپنے خاندانوں کے لیے کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے