مہنگائی

پی ٹی آئی حکومت نے مزید بائیس اشیاء مہنگی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے آئے دن کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب مزید بائیس اشیاء کو مزید مہنگی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی۔ آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے بڑھ گئی۔ پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے