وزیر تعلیم سندھ

ڈیسکوں کی خریداری کے حوالے سے صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا پالیسی بیان

کراچی (پاک صحافت) وزیر ااطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی ڈیسکوں کی خریداری کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیسکوں کا سارا ایشو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط سے بنا رہے ہیں، نیب کے پاس اس سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ قومی احتساب بیور و (نیب ) کو خطوط لکھ کر کہا گیا کہ اپنا نمائندہ مختص کر دیں۔ خیال رہے کہ سعید غنی نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروکیورمنٹ کا سلسلہ شروع ہوا، 10 مختلف ٹینڈرز ہونے تھے، 5 ٹینڈرز کے لیے مختلف پارٹیوں نے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے سعید غنی نے یہ بھی بتایا کہ 4 صفحات کا خط ڈی جی نیب کو لکھا، جس کے ساتھ دستاویز بھی لگائیں، 2018ء میں کمیٹی بنی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کا نمائندہ کمیٹی کا ممبر ہے، اس میں مزید ٹرانسپیرنسی لانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیئے اس پر ایوان رائے دیدے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے