بی این اے کمانڈر

کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ (پاک صحافت) کالعدم بی این اے کمانڈر اور بلوچستان کے 70 فراریوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ میں کالعدم بی ایل اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں۔ میں بلوچستان میں محکمہ خوراک میں ملازم رہا، میرے پاس گھر، گاڑی اور سب کچھ تھا، لیکن میں 2009 میں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا۔

سابق بی این اے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے قومیت کے نام پر بہت سی کارروائیاں کیں، لیکن جب میں نے نام نہاد لیڈروں کو عیش کرتے دیکھا تو مجھے پتا چل گیا کہ یہ لوگ ملک دشمن ہیں۔ 2014 میں 155 معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا، بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے،

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم اپنے مقاصد کے لئے خواتین کا استعمال کر رہی ہے۔ کالعدم بی این اے کمانڈرز کو افغانستان میں بنگلے اور گاڑیاں دی گئیں۔ جن لوگوں کے گھر والے مارے گئے، جنہیں تکالیف پہنچی ہیں، میں ان سے معافی کا طلب گار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے