کوکا کولا چینی کمپنی رئیل می کے اشتراک سے اپنا خصوصی فون پیش کرنے کے لیے تیار

کراچی (پاک صحافت) کوکا کولا چینی کمپنی رئیل می کے اشتراک سے اپنا خصوصی فون پیش کرنے کو تیار ہے۔ لیکس کے مطابق کوکا کولا کے خصوصی ایڈیشن کا فون رئیل می 10 یا رئیل می پرو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فون کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔ فون میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔کمپنی کے مطابق فون کی قیمت مڈرینج تک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ خبریں ہیں کہ فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے