مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام میں کھڑے ہو کرغریبوں کا تمسخر اڑایا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہورہے ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے، ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام میں کھڑے ہو کرغریبوں کا تمسخر اڑایا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب!  ہمیں معلوم ہے آپکا اعمال نامہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام آپکے مافیاز کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے، آپ ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے، آپ نے قوم کو 22 ہزار ارب کا مقروض بنایا۔ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپکا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سر وکار نہیں، آپ جس 10 لاکھ کا دعویٰ کررہے ہیں، 10 لوگ بھی نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے