اسمارٹ فون

2023 میں کونسی ایپس اور اسمارٹ فونز پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے؟

(پاک صحافت) کچھ دن قبل گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی تھی۔ کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپیز، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری فہرست سے عندیہ ملتا ہے کہ اسمارٹ فونز، ایپس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی جیسے موضوعات 2023 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔

ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں سرفہرست نام حیران کن نہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کو اس نے اپنی جانب کھینچا ہے۔ یہ نام ہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ، جسے نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2023 میں یہ دنیا بھر میں عام ہوگیا۔ دوسرے نمبر پر لائیو اسٹریمنگ سروس تماشا لائیو رہی۔ تیسرے نمبر پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ انفینکس نوٹ اسمارٹ فون کو سرچ کیا۔

ایپل کے آئی فونز دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں اور پاکستان میں بھی انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ 2023 میں ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں آئی فون 15 کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔ 5 ویں نمبر پر اے آر وائے زیپ ایپ رہی۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر ریڈمی نوٹ 12 اور 7 ویں نمبر پر ٹیکنو اسپارک 10 جیسے اسمارٹ فونز رہے۔ 8 ویں نمبر پر جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری میں مددگار اڈوب فائر فلائی پروگرام رہا۔ 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر بالترتیب انفینکس اسمارٹ 7 اور ویوو وائے 17 ایس اسمارٹ فونز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے