بلاول بھٹو

اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، بلاول

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، 2013 کے الیکشن میں اس سے بھی زیادہ امیدوار نااہل ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا دس نکاتی ایجنڈا الیکشن میں ہمارا منشور ہے، ہم اپنے منشور پر عمل میں کامیاب ہوگئے تو مہنگائی کا حل نکال سکیں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے پتھر پر لکیر ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنی ضرورت لاہور میں کام کرنے کی ہے اتنی باقی پاکستان میں نہیں ہے، ایسے ظاہر کیا جاتا ہے کہ لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں، کہا جاتا ہے 30 سال سے جو یہاں اقتدار میں ہیں وہ سونے کی سڑکیں بناتے ہیں، میں یہاں کی سڑکوں پر گھوم چکا ہوں، یہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے