مولانا عبدالغفور حیدری

عبدالغفور حیدری کی جانب سے طالبان حکومت کو قبول کرنے کی تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے تجویز دی ہے کہ پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔ خیال رہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاکستان ڈیموکڑیٹک موومنٹ کے رہنما عبدالغفور حیدری نے یہ تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمنٹرینز شریک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن کےلیے اپنا کردار اور افغان عوام کی حمایت جاری رکھے گا ، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطہ میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک سے کالعدم ہٹایا گیا تو دیگر جماعتوں سے بھی بات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے