خواجہ آصف

کارکنوں کو اسلحہ ساتھ لے کر آنے کی ہدایت خود عمران خان نے دی تھی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلحہ ساتھ لے کر آنے کی ہدایت خود عمران خان نے دی تھی۔ ان کے پاس صرف پسٹل ہی نہیں بلکہ آٹومیٹک اسلحہ موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں 25 لاکھ کی جگہ 25 ہزار لوگ بھی نہیں لائے، ان لوگوں کے پاس آٹومیٹک اسلحہ تھا، ان لوگوں نے خود کہا تھا کہ اسلحہ لے کر آؤ۔ ان کی پارٹی نے ان پر عدم اعتماد کردیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے فائدے اٹھائے انہیں کیا ضرورت ہے دھرنے میں آنے کی، لوگ اپنے مفادات کے لیے ان کے ساتھ تھے۔ ان لوگوں نے پولیس کو کہہ کر خود کو گرفتار کروایا، فوٹیجز بنوائی۔ انہوں نے کہا کہ استعفے دے دیے ہیں تو منظور بھی کروائیں، آج بھی ان لوگوں نے 85 لاجز لیے ہوئے ہیں، یہ لوگ استعفے دینا نہیں چاہتے، یہ لوگ نشستیں چھوڑنے میں مخلص نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے