ایم کیو ایم فضل الرحمان

ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے پر اتفاق

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں ایم کیو ایم قیادت سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونون جانب سے ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر اتفاق  کیا گیا ہے۔  اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات پر اپوزیشن اور ایم کیوایم میں مکمل ہم  آہنگی پائی جاتی ہے، ایم کیو ایم دفتر سے مطمئن ہوکرجا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم قیادت کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی، اس موقع پر انہوں  کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  پیش  ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے، جمہوریت کے لیے ایم کیو ایم کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے خاد مقبول صدیقی نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کم ازکم حکومت میں رہنے کا جواز تو دیا جاتا۔ حکومت میں ہوتے ہوئے100سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں، ہمیں اپنے دفاتر کھلنے کی امید تھی، ایم کیو ایم خصوصی حالات سے گزر رہی ہے، 15 سال سے دیوارسے لگایا نہیں بلکہ چن دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے