مرتضی وہاب

پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پی پی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تمام انتخابات میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والوں کا دور کبھی نہیں آئے گا۔ یہ لوگ ہمیشہ خوابوں کی دنیا میں ہی رہیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی امین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں، فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے