اتحادی حکومت

حکومت کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد، آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت نے عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔  حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری کی جائے گی۔ اور عام انتخابات بھی اگلے سال مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر یہ فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی جس کے بعد حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ حکومتی اتحادیوں کے درمیان مشاورت میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ فوری انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا دباو قبول نہیں کریں گے اور ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے جب کہ مدت پوری کرنے کے لیے حکومت مشکل معاشی فیصلے بھی کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس 25 مئی کو ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور اجلاس میں معیشت کے لیے سخت اور ضروری فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں نے پی ٹی آئی لانک مارچ سے متعلق انہیں مکمل سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مظاہرین سے جمہوری طریقے سے ہی نمٹا جائے گا تاہم شرکاء کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے