مریم اورنگزیب

عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔ ان کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاؤس میں محبوس تھے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ ‏عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کردی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے