تحریک لبیک

تحریک لبیک نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) تحریک لبیک نے حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا آغاز بیس اپریل کو مولانا خادم رضوی کی آرامگاہ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی شوری کے اجلاس میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مانگی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا۔ حکومت نے تین ماہ میں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرنا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نے مزید کہنا ہے کہ 20 اپریل رات 12 بج کر 1 منٹ پر علامہ خادم حسین رضوی کے مزار سے مارچ کا آغاز ہو گا، اہلیان پاکستان تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ناموس رسالت مارچ کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے