شیری رحمان

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، ہیٹ ویو، خشک سالی کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، ہیٹ ویو، خشک سالی کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ گزشتہ ماہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کی وارنگ جاری کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے  متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تعین کرنے کے لیے وفاقی وزراء کی کمیٹی آج کراچی میں اربن فلڈنگ سے متاثر علاقوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے دورے کا مقصد ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کے نقصان کا جائزہ لینا ہے، ہم  دورے کے دوران امدادی کارروائیوں اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ کمیٹی علاقوں کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کرے گی، ملک میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال 501 اورسندھ میں 625 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے