ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، جس سے اس معاملے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنرل ندیم انجم تا حکم ثانی اسی عہدے پر کام کریں گے۔ اس ضمن میں سمری 14 ستمبر کو سمری منظور کی گئی تھی۔

تٖفصیلات کے مطابق قبل ازیں، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ کو ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل عہدے میں تین سالہ توسیع دی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو فیض حمید کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالا، جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تھے، تھری اسٹار جرنیل کی حیثیت سے ترقی ملنے کے بعد سے وہ ستمبر 2019 سے کراچی میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق مہرا شیخان گوجر خان سے ہے۔ انہیں ستمبر 1988ء میں کمیشن ملا، وہ پاک پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78ویں لانگ کورس سے ہیں، اور ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے