کورونا ویکسین

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر پولیس اہلکار معطل

لاڑکانہ (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر پولیس اہلکار  کومعطل کر دیا گیا، خیال رہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی ناصرف تنخواہیں روکی جانے لگیں، بلکہ انہیں معطل بھی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاوہ  خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لئے کورونا ویکین لازمی قرار دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ میں مسافر کی ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹ کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے