خواجہ آصف

سوات میں لگی آگ ہم سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے، معاملات کو سیاسی طریقے سے حل نہ کیا جائے تو مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں، رستے ہوئے زخموں کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں 13 سال بعد وہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وہاں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، ایشوز کے حل کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے