احسن اقبال

ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کاروبار کیلئے سازگار ماحول کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے دیوالیہ ہونے کا پرچار کررہی ہے، معیشت کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہے۔ پاکستان معاشی بحرانوں سے کامیابی کے ساتھ نکل جائے گا، ہمیں اپنی برآمدات کو کم سے کم مدت میں 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چین کی مارکیٹ میں برآمدات کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، چین کی 2 ہزار 250 ارب ڈالر درآمدات میں ہمارا حصہ فقط 3 ارب ڈالر ہے۔ تمام چیمبرز چین کو برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں، نجی شعبہ کا کردار معاشی ترقی کے انجن کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بہتر انداز سے قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے