الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ملتوی کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ لا افسران، اٹارنی جنرل اشترو اوصاف، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن 31 دسمبر کو انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ مشکل ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا آپ نے اس عدالت کو جو یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن ملتوی کرنا اس کی خلاف ورزی نہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے اس عدالت کو مشروط یقین دہانی کرائی تھی۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ عدالت اس کیس میں عارضی ریلیف نہیں دے سکتی کیونکہ یہ تو پھر پٹیشن کا مکمل ریلیف ہوگا، عدالت نے اشتر اوصاف کو ہدایت دی کہ کیا آپ نے کل کا آرڈر دیکھا ہے؟ اس پر معاونت کریں۔ عدالت نے کہا کہ ڈی جی صاحب یہ تو آپ پر ڈال رہے ہیں اب آپ بتائیں، کیا الیکشن کمیشن 31 دسمبر کو الیکشن کرانے پر تیار ہے؟ اس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے سامان کی ترسیل میں وقت لگے گا، عدالت نے پوچھا کہ سامان کی ترسیل تو آپ کرچکے تھے کل آپ نے کہا تھا، اسلام آباد کے اندر ہی سامان کی ترسیل میں کتنا وقت لگے گا؟ یہ بتائیں، اس پر ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی صورتحال میں 31 دسمبر کو الیکشن ممکن نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے