وزیراعلی سندھ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، وزیراعلی سندھ نے نرمی سے انکار کردیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیراعلی نے نرمی کرنے سے انکار کیا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید سختی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل 20421 ریکارڈ کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، ان میں سے 2 ہزار 76 کیسز مثبت آئے جو 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے، صرف کراچی میں 16 اعشاریہ 82 فیصد کیسز مثبت آئے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے حالیہ بندشوں کو برقرار رکھنے بلکہ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے