مبینہ غیر شرعی نکاح کیس، چیئرمین پی ٹی آئی سے جواب طلب

اسلام آباد (پاک صحافت)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت نے کی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ فردِ جرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہو گی۔ وکیلِ صفائی نعیم پنجوتھا نے کہا کہ وکیل شیر افضل مروت دائرہ اختیار کی درخواست پر دلائل دیں گے۔

واضح رہے کہ جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ دونوں فریقین کے دلائل ایک ہی تاریخ پر ساتھ ساتھ سن لیں گے، آپ اپنے دلائل سے قبل مختلف عدالتوں کے فیصلے بھی جمع کروا دیں۔ خیال رہے کہ عدالت نے 25 ستمبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے