شہباز شریف

وزیراعظم نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، آرمی چیف کی بھی شرکت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم سینٹر آف ایکسلینس (لِمز) کا افتتاح کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب کے دوران موجود تھے۔ لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سیکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پر بوجھ کم کرنا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لِمز کے تحت ملک کے اندر کروڑوں ایکڑ غیر کاشت شدہ اراضی کو زیرکاشت لانا ہے۔ لِمز کے تحت زرعی پیداوار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لی جائے گی۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق 36.9 فیصد پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور 18.3 فیصد پاکستانی شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت کسانوں کو موسمی تبدیلیوں، فصلوں کی سیٹیلائٹ نگرانی، پانی، کھاد اور اسپرے کے استعمال کے بارے میں بروقت معلومات دی جائے گی، اس کے علاوہ کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی ملے گی۔ سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارت، قطر اور بحرین کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے