چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی

چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین سے پاکستان لائی جانیوالی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ خصوصی طیارے کے ذریعہ پہنچ رہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اپنی روزانہ کی میٹنگ میں بتایا کہ چین نے پانچ لاکھ کووڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کی پہلی کھیپ لانے کے لئے ایک خصوصی طیارہ کل چین کے لئے پرواز کرے گا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرہ اندوزی کے لئے تمام ضروری اقدامات رکھے گئے ہیں اور مختلف فیڈریٹنگ یونٹس خصوصا سندھ اور بلوچستان میں ویکسین کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ بیان  میں مزید کہا گیاکہ این سی او سی میں ایک سنٹرل کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ ویکسینیشن مہم کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچ جائے گی

فورم نے پاکستان بھر میں ویکسین انتظامیہ کی حکمت عملی ، انتظامی اقدامات اور خاص طور پر ویکسین کی ابتدائی قسط کے بارے میں غور کیا۔قابل ذکر ہے کہ چین پہلا ملک ہے جس نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کی ہے اور اس کی ویکسین بہت سے ممالک خرید رہے ہیں جبکہ پاکستان کو چین کی طرف سے اس ویکسین کی کچھ لاکھ خوراکیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر مفت میں دی جارہی ہیں ۔

پاکستان خود بھی اپنی ویکسین شروع کرنے کا اعلان کرچکاہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی۔پاکستان میں بقیہ دنیا کے مقابلے میں کورونا کے کم معاملات رونماہوئے اور اس سے تجارتی اور دیگر سرگرمیاں بھی اس قدر متاثر نہیں ہوئیں جس قدر اس وائرس نے امریکہ اور یورپ کو متاثر کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے