قطری قیادت کے ساتھ باجوہ کا سلامتی اور دفاعی  تعاون پر تبادلہ خیال

قطری قیادت کے ساتھ باجوہ کا سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت)پاکستان اور قطر نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیاہے۔چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ان کی بنیادی عسکری قیادت سے ملاقات کی جو خلیجی ریاست کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سلامتی تعاون اور علاقائی سیاسی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل باجوہ نے قطری امیر کے علاوہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد الاطیہ اور قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنم بن شاہین الغنیم سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغان مسئلے کا جامع اور  پرُامن حل چاہتا ہے: قریشی

انہوں نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے  مقابلہ کرنے کے لئے نوجوان کیڈٹس کو تیار کرنے کے لئے ادارے کے اعلی معیار اور اس کی کوششوں کو سراہا۔قطری قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات مشترکہ ہیں۔

دونوں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعلقات کی سطح پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دونوں فریقین نے تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔خیال رہے کہ پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ سیکورٹی کے شعبے میں بہت ہی اچھے تعلقا ت رہے ہیں تاہم کچھ برسوں سے اس کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں البتہ قطر کے ساتھ تعلقات میں کافی گرمجوشی پائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ گرمجوشی اس لئے بھی پائی جارہی ہے کیونکہ قطر دیگر خلیجی ممالک کی جارحیت کا شکار رہاہے لیکن پچھلے کچھ ہفتوں سے ان کے آپسی معاملات طے ہوگئے ہیں او ر سعودی عرب، مصر،بحرین اور امارات نے قطر کے ساتھ کئے گئے بائیکاٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔قطر اس وقت ترکی اور ایران کا حامی ہے اور پاکستان کے بھی ان ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے