اسحاق ڈار

چینی بینکوں سے جلد 300 ملین ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں سے جلد 300ملین ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیل کی بندش کے حوالے سے منفی باتیں پھیلانا درست اقدام نہیں، اس حوالے سے قیاس آرائیاں کرنا بھی درست نہیں، شیل اپنے شیئرز فروخت کررہا ہے اس کا ملک کے حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس عمل سے کوئی بیروزگار نہیں ہورہا۔ شیل ایک اور عالمی انویسٹر کو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چائینہ کے دونوں بینکوں سے رابطہ کیا ہے۔ چین کے بینکوں کو ادائیگی میں کوئی جرمانہ نہیں ادا کرنا ہوگا۔ بیرونی ادائیگیوں کو ممکن بنایا جارہا ہے۔ طے ہوا ہے کہ فاسٹ ٹریک سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔ مئی اور جون میں بروقت ادائیگی کیلئے اقدامات کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیل کمپنی پاکستان میں اپنا کاروبار بند نہیں کررہی بلکہ وہ یہاں کام کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے