شاہ محمود جواد ظریف

وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔  ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران پاک ، ایران تیسری بارڈر کرسنگ، مند، پشین کے کھلنے کی بھی توقع ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، خطے اور افغان صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ ایران کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ، افغان امن عمل میں بہت سی نئی پیشرفت ہوئی ہیں، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کے لیے بھی اہم ہے، ہمارا مقصد مشاورت کے بعد حکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ دورہ ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرنے پر ایرانی قیادت کامشکورہوں، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی،  بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی جو تجویز پاکستان نے پیش کی تھی ایران نے اسے پسند کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں ’بارڈر مارکیٹس‘ کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے