گیلانی

سینیٹ انتخابات، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹرڈ کروا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹرڈ کروا دیا ہے، پی پی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں نے بھی یوسف رضاگیلانی کے سینیٹربننے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کرائی۔ قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کے امیدوار ہونے سے متعلق خبر غلط ہے۔ دوسری جانب پنجاب سے سینیٹ نشستوں پر کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سینیٹ کی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پر امید ہے، حکومت اپنے ناراض رہنماؤں کو بھی منانے کے لیے کوشاں ہے کیونکہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان ناراض ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہش مندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹر زرقا، تنزیلہ عمران اور جمشید اقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے