چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات لاہور ہائی کورٹ کے آر اوز سے متعلق حکم سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ہوئی۔

واضح رہے کہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے پہلے 2 سینئر ججز سے ملاقات کی اور لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، اس مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے