مرتضی سولنگی

ہم الیکشن کمیشن سے باز پُرس نہیں کر سکتے، نگراں وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے باز پُرس نہیں کر سکتے، نہ ہی اس کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات کرانے کا واحد ذمے دار آئینی ادارہ الیکشن کمیشن ہے، درحقیقت الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی نگرانی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر آئینی حکومت ہے، ہم آئینی عمل کی پیداوار ہیں، آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت ہر ایک کو آزادیٔ اظہارِ رائے کا حق ہے۔ نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا آزاد ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی نہیں، تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے