جسٹس قاضی فائز عیسی

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔ وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے