جسٹس فائز عیسی

پی ٹی آئی حکومت ملک کو تباہی و بربادی میں دھکیل رہی ہے۔ جسٹس فائز عیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کو تباہی اور بربادی میں دھکیل رہی ہے۔ سچ بولتا رہوں گا چاہے کچھ بھی ہو۔ عدلیہ کی عزت و وقات میری سب سے پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے جسٹس فائز عیسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے آلہ کار سوشل میڈیا میں منہ چھپا کر عدلیہ کے خلاف ففتھ جنریشن وار کررہے ہیں جبکہ ملک دشمنوں کے خلاف ایسا کچھ نہیں ہورہا۔ چند ہزار روپے تنخواہ لینے والا شہزاد اکبر عدلیہ کو لیکچر دیتا ہے اس سے بڑی توہین اور کیا ہوسکتی ہے۔ میری گفتگو کو میڈیا مکمل کوریج نہیں دیتا۔ صدر مملکت نے بھی میرے اوپر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا تھا کہ بینچ میں رہنے یا پنشن لینے میں کوئی دلچسپی نہیں مجھے صرف عدلیہ کے وقار اور عزت میں دلچسپی ہے۔ میرا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں جبکہ میرے نام سے جعلی اکاونٹس چلائے جارہے ہیں۔ یوٹیوب پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے